چیئرپرسن وزیراعلیٰ انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین (ر) کی سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن سے ملاقات

11

لاہور، 7 0اکتوبر (اے پی پی):  چیئرپرسن وزیراعلیٰ انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین (ر)سے سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن محمد خان رانجھا نے س ملاقات کی۔ملاقات میں اسپیشل ایجوکیشن کے فروغ اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود پر گفتگو کی گئی۔چیئرپرسن وزیراعلیٰ انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر(ر) بابر علاؤالدین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر اسپیشل ایجوکیشن کے شعبے میں اصلاحات تیز کرنے اور خصوصی بچوں کے لیے جدید سہولیات اور معیاری تعلیم حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔صوبے بھر میں اسپیشل ایجوکیشن اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے کہا کہ خصوصی  بچوں کے لیے تھیراپی سینٹرز، جدید آلات اور ٹرانسپورٹ سہولت میں بہتری اور  خصوصی بچوں کی معاشرتی شمولیت کے لیے اقدامات جاری  ہیں جبکہ  اسپیشل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔