ڈینگی مہم، جائزہ اجلاس؛  اسلام آباد میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم

20

اسلام آباد، 09اکتوبر(اے پی پی): اسلام آباد میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم،ڈی سی اسلام آباد کی زیرِ صدارت انسدادِ ڈینگی اقدامات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی شرکت

کی۔ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے عملی تجاویز اور مؤثر حکمتِ عملی پر مشاورت ہوئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران ڈینگی کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے،  دیہی علاقوں سے 18 جبکہ شہری علاقوں سے 7 مریض سامنے آئے۔انسپکشن کے دوران 916 مقامات پر لاروا کی موجودگی کی تصدیق اور 12 مقامات کلیئر قراردیے گئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسدادِ ڈینگی ٹیمز کی جانب سے 2585 مقامات پر فوگنگ کی گئی۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 20 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

اجلاس میں انسدادِ ڈینگی مہم کو مؤثر اور مسلسل مانیٹرنگ کے ذریعے مزید فعال بنانے پر زور دیا گیا۔

ڈی سی اسلام آبادنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ہائی رسک علاقوں میں سپرے اور فوگنگ کے عمل کو تیز کیا جائے۔

انسدادِ ڈینگی مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی پر سخت کارروائی ہو گی۔