ملتان ، 14 اکتوبر(اے پی پی ):قائم مقام ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب مہر خالداحمد نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فوادہاشم ربانی کےپانچ روزہ سرکاری دورے پر چائنہ روانگی کے بعد عارضی طور پر عہدے کاچارج سنبھال لیا ۔سول سیکرٹریٹ آمد پر ایڈیشنل سیکریٹری آئی اینڈ سی ساؤتھ پنجاب ظہورحسین بھٹہ،ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن جنوبی پنجاب عبدالصبورٹھاکر نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔قائم مقام ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب نے کہا کہ تمام انتظامی امور بہتر انداز میں چلائیں گے بعدازاں انہوں نےافسران کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ آفس کادورہ کیا اور اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔











