وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی مشرق بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد عبدالال اور سینئر مینجمنٹ سے ملاقات

11

واشنگٹن ڈی سی ، 15 اکتوبر )اے پی پی): وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے مشرق بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد عبدالال اور بینک کی سینئر مینجمنٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے مالیاتی شعبے میں بینک کے ممکنہ کردار، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ خزانہ نے پاکستان اور عالمی شہرت یافتہ بینک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مشرق بینک کی آمد سے نہ صرف پاکستان کے مالیاتی نظام کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی بلکہ بینکنگ کے شعبے میں جدت اور جدید خدمات کے فروغ کو بھی تقویت ملے گی۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے مشرق بینک کے کمرشل آغاز پر مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مالیاتی شعبے کی طویل مدتی ترقی اور پائیدار کامیابی کے لیے ایک معاون اور سازگار پالیسی ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔