پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کی کوششوں پر مبنی کتاب کی تقریبِ رونمائی

27

 اسلام آباد، 15 اکتوبر ( اے پی پی):  اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں “پاکستان کی افغانستان کے ساتھ امن کی تلاش” کے عنوان سے لکھی گئی کتاب کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی-

وزیر دفاع خواجہ آصف  نے  ڈاکٹر زاہد لطیف کی کتاب کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی –

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی  بلا اشتعال جارحیت پر گہری  تشویش کا اظہار کیا-

 خواجہ آصف نے افغان طالبان فورسز کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کو سراہا-وزیر دفاع نے بھارت کیخلاف  کامیاب آپریشن بنیان مرصوص   پر پاک فوج کو خراج تحسین کیا-

تقریب میں   پاک فوج کی  انسداد دہشت گردی  پر کامیاب آپریشنزکو بھر پور انداز میں سراہا گیا –

 تقریب رونمائی میں اساتذہ اور طلبہ  کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی-