شجاع آباد: ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی عوامی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل موقع پر حل

23

شجاع آباد، 15اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے شجاع آباد میں عوامی کھلی کچہری منعقد کی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد حمیرا شاہ سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مختلف محکموں سے متعلق شکایات اور مسائل پیش کیے جن پر ڈپٹی کمشنر نے متعدد شکایات کے موقع پر ازالے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی مسائل کا براہِ راست اور فوری حل فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے عزم پر کاربند ہے اور شہریوں کے تعاون سے بہتر طرزِ حکمرانی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔