اسلام آباد، 17 اکتوبر (اے پی پی ): صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو چار نومنتخب سفیروں نے ایوانِ اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔
ایوانِ صدر میں منعقدہ سادہ تقریب میں کینیڈا، لبنان، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کے سفیروں نے اپنی اسناد صدرِ مملکت کو پیش کیں۔ ایوانِ صدر پہنچنے پر سفیروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے نومنتخب سفیروں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر نے باہمی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئے سفیر اپنے فرائض کے دوران دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے۔











