اسلام آباد، 17 اکتوبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سیمنز ہیلتھینیئرز کے سی ای او خرم جمیل نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں صحت، تشخیص اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں سیمنز ہیلتھینیئرز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں جدت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔











