خیبر پختونخوا پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کی حوالگی کی تقریب

30

‎اسلام آباد، 18 اکتوبر ( اے پی پی): وزارت داخلہ میں خیبر پختونخوا پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کے حوالے گاڑیوں کی چابیاں کیں۔

‎ تقریب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے ہمراہ بلٹ پروف گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا۔

‎اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے افسران و جوانوں کی بہادری پر پوری قوم کو فخر ہے۔

‎وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو درکار وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ ملک میں امن و امان کو مزید مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔