اسلام آباد ، 20اکتوبر (اے پی پی ):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےپیر کو بلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیام امن کیلئے اٹھائے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے کئے گئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا۔
چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔











