کوئٹہ، 20 اکتوبر (اے پی پی): بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائی کورٹ کے کورٹ نمبر 1 میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس اقبال احمد کاسی نے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے حلف لیا۔تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز ججز، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی، عدالتی افسران، وکلاء برادری اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی۔بلوچستان ہائی کورٹ میں حلف برداری کی یہ تقریب نہایت پروقار انداز میں منعقد ہوئی، جبکہ عدالت عالیہ کے افسران نے نئے قائم مقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔











