وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی یورپی یونین کے سفیر ریمونڈس کاروبلس سے ملاقات

11

اسلام آباد، 21 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یورپی یونین کے سفیر ریمونڈس کاروبلس نے ملاقات کی، جس میں جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت باہمی تعاون، مستقبل کی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ جام کمال خان نے یورپی یونین کے تعاون اور مثبت شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس اسکیم نے پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

وزیر تجارت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان انسانی حقوق، محنت کے معیارات اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

دونوں فریقوں نے یورپی یونین۔پاکستان بزنس فورم کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پائیدار ترقی و مشترکہ معاشی خوشحالی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔