معاشرے میں امن ومذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے علماء ومشائخ کا اہم کردار ہے؛وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

21

اسلام آباد،22 اکتوبر(اے پی پی):وفاقی وزیر سردار محمد یوسف  نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن ومذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے علماء ومشائخ کا اہم کردار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی علماء مشائخ  کونسل کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نظام صلوٰۃ اور متعدد امور پر علماء و مشائخ سے مشاورت کی گئی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت  قومی علما مشائخ  کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری جس کے مطابق اسلام میں منبر و محرابئ معاشرے کی فکری رہنمائی کا اہم ذریعہ ہیں، علماء ومشائخ کو ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

اعلامیہ میں معرکہ حق میں وزیراعظم اور مسلح افواج کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

صلواۃ و زکوۃ کے نظام کے فروغ کیلئے ہفتہ نماز اور ہفتہ زکوۃ منایا جائے گا، کسی مسلک یا فرقے کے خلاف نفرت آمیز تقاریر سے گریز کیا جائے گا،خطابات اور تقاریر میں اجتماعی ذمہ داری، اخلاقی تربیت جیسے موضوعات کو شامل کیا جائے گا، فتویٰ صرف مستند دینی ادارے ہی دے سکتے ہیں۔