ملتان،22 اکتوبر(اے پی پی): ملتان میں موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا آغاز،اس حوالے سے موبائل وین کی جانب سے وومن یونیورسٹی کچہری روڈ میں طالبات اور خواتین سٹاف کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ بھی موجود تھیں۔
طالبات نے اس اقدام کو خوب سراہا اور سہولیات حاصل کیں۔
موبائل یونٹ ایف آئی آر کے اندارج کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے اور تجدید کرنے کی سہولیات بھی فراہم کرے گا، بشمول لرنر، ریگولر، انٹرنیشنل اور خواتین کے لائسنس۔ موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ خواتین کے تعلیمی اداروں اور کام کرنے والی خواتین کو خدمات فراہم کرے گا، اس اقدام کا مقصد پولیس کی خدمات کی رسائی کو ان کمیونٹیز تک بڑھاتا ہے جن کی پولیس اسٹیشنز اور ٹریفک پولیس دفاتر تک محدود رسائی ہے۔











