پولینڈ کے نائب وزیر اعظم رادوساؤ سکورسکی کی دفتر خارجہ آمد، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خیر مقدم کیا

12

اسلام آباد،23اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں دفتر آمد پر پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رادوساؤ سکورسکی کا خیر مقدم کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بعد ازاں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔