نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پولینڈ کے ہم منصب سے وفود کی سطح پر بات چیت

13

اسلام آباد،23اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں پولینڈ کے ہم منصب رادوسواف سکورسکی سے وفود کی سطح پر بات چیت کی ہے ۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز کو سراہا اور تجارت،توانائی، دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔