آزاد کشمیر کا خطہ ہر شعبہ میں ترقی کر رہا ہے،چوہدری انوار الحق

21

مظفر آباد،24 اکتوبر(اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ہ 1947 میں آزاد کشمیر پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا تھا، آج یہ خطہ ہر شعبہ میں ترقی کر رہا ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے 24 اکتوبر 78ویں  یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آزاد کشمیر میں انسانی آزادیوں کی صورتحال مثالی ہے۔ آزاد کشمیر میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں، آزاد جموں و کشمیر میں ایک آزاد عدالتی نظام موجود ہے، آج کا دن افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔افواجِ پاکستان نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر اس خطہ کی آزادی کی حفاظت کی ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہ کہ آزاد کشمیر کا یہ خطہ عوام، قبائلی مجاہدین اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کی بدولت آزاد ہوا۔ آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق نے دنیا کی جنگی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا۔