چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مالدیپ کی سول ملٹری قیادت سے ملاقات

10

راولپنڈی، 24 اکتوبر (اے پی پی) : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کے سرکاری دورے کے دوران ڈاکٹر محمد معیزو، مالدیپ کے صدر، محمد غسان مامون، وزیر دفاع اور میجر جنرل ابراہیم ہلمی، چیف آف ڈیفنس فورس مالدیپ سے ملاقات کی۔

دونوں فریقین نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور کیا اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

مالدیپ کی سول ملٹری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

قبل ازیں ایم این ڈی ایف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔