بابراعظم ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے؛ہیڈ کوچ مائیک حیسن

7

راولپنڈی، 27 اکتوبر ( اے پی پی): ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مائیک حیسن نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے بارے میں مختلف آپشنز پر غورکریں گے، بابراعظم کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اور وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

 مائیک حیسن نے کہا ہے کہ محمد حارث کو کافی مواقع دیے ہیں مگر انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا، محمد حارث نوجوان ہیں، ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان خان اسپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ کرتے ہیں، اس لیے انہیں ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔

وائٹ بال کوچ کا کہنا تھا کہ اشیاء کپ فائنل میں شکست پر مایوسی ہوئی تھی کیونکہ اشیاء کپ کا فائنل ایک بڑا دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں مختلف شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، اسکواڈ کا جوحصہ نہیں انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ صوفیان موقیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس بھیجا ہے جبکہ عثمان طارق ایک باصلاحیت اسپن ٹیلینٹ ہے۔ ساؤتھ افریقہ کیخلاف سیریز، ٹرائی سیریز سے ورلڈکپ سے متعلق آپشنز ملیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان ایک روزہ فارمیٹ کا حصہ ہیں، میں نے فخر زمان سے بات بھی کی تھی انہیں فرسٹ کلاس میں کام کرنا پڑےگا۔