نوشہرہ ورکاں میں 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے اظہار یکجہتی اور احتجاج کے لیے ریلی

48

نوشہرہ ورکاں ، 27 اکتوبر (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی 27 اکتوبر یوم سیاہ  کشمیر کی مناسبت  سے منایا گیا ۔ میونسپل کمیٹی آفس سے  کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی اور احتجاج  کے لیے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔