ریاض، 27 اکتوبر ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہِ سعودی عرب کے دوران ریاض میں سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کے نئے امکانات پر مشاورت بھی کی گئی۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئر ارکان بھی شریک تھے۔











