راولپنڈی، 29 اکتوبر ( اے پی پی): پاکستانی آل راؤنڈر صائم ایوب نے کہا کہ بہتر کھیلنے کی کاوش اپنی جگہ قائم ہے، بیٹنگ میں نتائج ویسے نہیں آرہے جیسی ٹیم اور فینز کو توقع ہے، انہوں نے کہا کہ برا فیز آیا ہے جس سے باہر نکلنا بھی میرے ہاتھ میں ہے میں اپنی طرف سے بہتر بیٹنگ کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں۔
منگل کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ پاکستان کنڈیشنز کے حساب سے ہمیشہ بطور ٹیم بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی،کوئی بھی کھلاڑی جتنا بھی سینئر ہو ہر میچ کا پریشر اپنی جگہ قائم رہتا ہے زیادہ میچز کا تجربے سے جاری میچ کا پریشر کم نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیو کا سوچ کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کو کم اسکور پر روکنا چاہیے تھا۔ہماری بیٹنگ اچھے معیار کی نہیں تھی جبکہ ساؤتھ افریقہ ٹیم نے باؤلنگ پاکستانی ٹیم سے بہت بہتر کی۔











