وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کا اجلاس

14

مظفر آباد، 29اکتوبر (اے پی پی ):  وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزرائےحکومت اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے ہدایات جاری کیں کہ محکمہ صحت عامہ میں انفراسٹرکچر اور ہیومین ریسورس کی بہتری کے لیے اقدامات تیز تر کیے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر کو محکمہ صحت عامہ کی جانب سے صحت کارڈز کے اجراء اور ہیلتھ انفراسٹرکچر  پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم آزادکشمیرنے  محکمہ صحت عامہ کو  انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت اور زیر التواء محکمانہ انکوائریز پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوامی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دی ہے، انتظامی بہتری کے لیے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ہر ماہ ایک ہفتہ مظفر آباد میں اور تین ہفتے ڈویژنز میں فرائض انجام دیں، وسائل کا استعمال صرف عوامی فلاح کے لیے ہونا چاہیے، میرٹ کے فروغ کی پالیسی آئندہ بھی برقرار رہے گی، عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔