ملتان، 30 اکتوبر (اے پی پی): سپورٹس گراؤنڈ میں سالانہ پولیس انٹر ریجنز یونٹس باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے زیرِ نگرانی کیا گیا، جس میں ملتان، ڈی جی خان، فیصل آباد، لاہور ریجن، ایس پی یو پنجاب اور موٹروے پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
شائقین کی بڑی تعداد نے میچوں سے لطف اٹھایا اور کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ اختتامی تقریب ڈسٹرکٹ گراؤنڈ ملتان میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن حیدر علی تھے۔
اس موقع پر سی پی او ملتان نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کی کارکردگی کو سراہا اور کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے کھیلوں کے انعقاد سے پولیس اہلکاروں میں صحت مند سرگرمیوں، ٹیم ورک اور مثبت جذبے کو فروغ ملتا ہے۔











