اسلام آباد، 31 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے” پختون و مستحکم پاکستان گرینڈ کنونشن“سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے امن و امان کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے، چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم کامیابی ملی، خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ صوبائی حکومت قیام امن کے لیے خصوصی اقدامات کرے، وفاقی حکومت صوبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ملکی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔











