ملتان، 03 نومبر (اے پی پی ):ملتان چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت اینٹی ڈینگی سپرے کیا گیا۔
بیوروترجمان کے مطابق چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ملتان چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت سپرے آفس لان، بچوں کے ہوسٹل، سکول، ایڈمن بلاک اور دیگر مقامات پر کروایا گیا۔ اینٹی ڈینگی سپرے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون سے کیا گیا، جس کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو ڈینگی سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
ترجمان کے مطابق بچوں کی صحت اور بہبود بیورو کی اولین ترجیح ہے اور ڈینگی جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے تمام حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔











