لاہور،03 نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ آمد پر انہوں نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین کا سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔











