11

اسلام آباد، 05 نومبر ( اے پی پی): پاکستان کرکٹ ٹیم عباس آفریدی کی قیادت میں ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے  ہانگ کانگ پہنچ گئی۔

ٹورنامنٹ7  سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ِٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا،اس ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپس میں رکھا گیا ہے، پاکستان گروپ سی میں اپنا پہلا گروپ میچ 7 نومبر کو کھیلے گا۔

پاکستان سکواڈ میں عباس آفریدی ( کپتان ) عبدالصمد۔ خواجہ محمد نافع۔معاذ صداقت، محمد شہزاد،سعد مسعود اور شاہد عزیز، رضا کچلو ( ٹیم منیجر ) شامل ہیں۔