اسلام آباد، 6 نومبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر و وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیرِ مملکت برائے سمندر پار مقیم پاکستانی، عون چوہدری نے ملاقات کی۔
ملاقات میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور مشیرِ وزیراعظم رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔











