صدر آصف علی زرداری دوحہ کے دورے کے بعد وطن واپس روانہ

13

دوحہ، 06 نومبر ( اے پی پی): صدر آصف علی زرداری دوحہ کے دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ۔

صدر مملکت کو دوحہ ایئرپورٹ پر اعلیٰ قطری حکام اور پاکستان کے سفیر نے الوداع کہا۔ صدر زرداری نے دورے کے دوران امیرِ قطر، وزیراعظم، وزیرِ دفاع اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں، سماجی ترقی کے لئے دوسری عالمی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا۔

دورے میں صدر نے دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے قطر کی میزبانی اور خطے میں امن کے فروغ میں اس کے کردار کو سراہا-