وزیراعظم محمد شہباز شریف سے   چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے چار رکنی وفد کی ملاقات

11

اسلام آباد،06نومبر  (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے چار رکنی وفد نے جمعرات کو ملاقات کی اورمجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا اور مشاورت کی۔  وفد میں سینیٹر کامل علی آغا اور ارکان قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس اور فرخ خان شامل تھے۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور مشیرِ وزیر اعظم رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔