اسلام آباد، 9 نومبر (اے پی پی ): بین الاقوامی اسٹیئرنگ کمیٹی کی چیئرپرسن مصباح کھر نے مراکش کے نائب صدر لانسن حداد سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسلام آباد میں منعقد ہونے والے آئی ایس سی اجلاس کے آغاز کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور مشترکہ شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرپرسن مصباح کھر نے مراکشی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کے فعال کردار کو سراہا۔
مراکشی نائب صدر لانسن حداد نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مراکش اس بین الاقوامی عمل میں بھرپور شرکت کا خواہاں ہے۔مراکش کے سفیر محمد کرمونے نے پاکستان کی میزبانی اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے انتظامات کو سراہا۔
ملاقات کا اختتام باہمی تعاون اور دوستی کے فروغ کے عزم کے ساتھ ہوا۔











