اسلام آباد، 10 نومبر (اے پی پی ): بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کے لیے خصوصی ایلچی اور چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر نے مختلف بین الاقوامی وفود کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر مصباح کھر نے کہا کہ پاکستان عالمی پارلیمانی تعاون، امن اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے وفود سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور مشترکہ ترقیاتی اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔
مصباح کھر نے کہا کہ آئی ایس سی فورم براعظموں کے درمیان امن، اتحاد اور پارلیمانی شراکت داری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا، اور پاکستان اس کوشش میں تمام شرکاء کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔











