اسلام آباد، لوک ورثہ میں سجے سالانہ لوک میلہ میں پاکستان کے تمام صوبوں کے کھانے اور پاکستان کے سب علاقوں کی ثقافت اور وہاں کا رہن سہن لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہو ہے۔
پنجاب پویلین میں مل رہا ہے سرسوں کا ساگ مکئی کی روٹی، مکھن اور اچار کے ساتھ، اور مل رہے ہیں رنگارنگ مزیدار پان،جبکہ خیبر پتوخوا کے چپلی کباب، پٹہ تکہ، موٹا چاول، ثوبت اور امرسے، ایک طرف ہے سندھی بریانی، شکار پوری اچار تو دوسری طرف ہے بلوچی سجی،کشمیری کلچے کے ساتھ مل رہی ہے گلابی چاۓ اور گلگت بلتستان کے ممتو کے ساتھ مل رہا ہے گندم کا سوپ اور تازہ ڈرائی فروٹس۔
یہ سب کچھ کھانے کے ساتھ ملے گا لائیو علاقائی رقص اور شام موسیقی، جبکہ ایک سے بڑھ کر ایک ہینڈی کرافٹس اور ڈیکوریشن پیسز شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیے ہوۓ ہیں۔











