وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا وانا کیڈٹ کالج حملے پر بیان

12

اسلام آباد ، 13 نومبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے وانا کیڈٹ کالج حملے پر اپنے  ویڈیو بیان میں کہا کہ وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ایک بزدلانہ حملہ ہے جس کی مذمت کرتے ہیں،حملے کا مقصد انتشار پھیلانا تھا جس کو ناکام بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج پر حملہ اے پی ایس پشاور پر حملے کی یاد تازہ کرتا ہے، بروقت کارروائی سے سینکڑوں جانوں کو بچانے پر سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

 اویس لغاری نے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کو پر امن اور دہشت گردی سے پاک بنانے کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے۔