اسلام آباد: بلوچستان کی ثقافت کے روایتی رنگ اس کو دوسرے صوبوں سے مماثلت کے ساتھ ساتھ منفرد بھی بناتے ہیں۔ روایات کا امین یہ صوبہ اپنی صدیوں پرانی شاندار ثقافت کی وجہ سے اپنا الگ تشخص رکھتا ہے۔ دھیمی موسیقی کے ساتھ دف بجانے کا انداز کسی بھی طرح سے جدید موسیقی سے کم تر نہیں ہے۔
لوک ورثہ میں جاری لوک میلہ میں سجے بلوچستان پویلین میں ایک طرف بن رہی ہے لکڑ کی اگ سے بلوچی سجی تو دوسری طرف چوپال میں بیٹھے لوک فنکار ایسی دھنیں بکھیر رہے ہیں کہ آپ خود کو گوادر کے ایک ساحل پر محسوس کریں گے۔
بلوچستان پویلین بلوچی ثقافت، فنون، دستکاری، لوک موسیقی، رسومات، روایات، کھانوں اور لوک تفریح کی فراوانی کے ساتھ وزٹرز کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
یہ پویلین میلے کے گراؤنڈکے مرکز میں واقع ہے











