نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزیراعظم ہاؤس آمد

21

مظفرآباد،18 نومبر (اے پی  پی): نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر آزاد جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے وزیراعظم کو سلامی پیش کی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے اور وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کارکنوں میں گھل مل گئے۔ آزاد کشمیر سے آئے ہوئے لوگوں نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو مبارکباد پیش کی۔