وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات،‎سعودی سفیر کی دہشتگرد حملے کی مذمت۔جانی نقصان پر اظہار افسوس

13

اسلام آباد۔19 نومبر(اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔ سعودی عرب کے سفیر نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارتخانہ آمد‎ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات‎دوطرفہ تعاون بڑھانےاور سیکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی سفیر  نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے  کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر  افسوس کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب  کے درمیان برما  کے مسلمانوں کے لیگل سٹیس کا دیرینہ  مسلہ حل ہو گیا۔سعودی عرب کے سفیر نے  مسلے کے حل میں  مثبت کردار ادا کرنے پر پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا،اس ضمن میں باضابطہ معاہدے پر اگلے ہفتے سعودی عرب میں دستخط کئے جائیں گے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ ‎پاکستان کے عوام سے گہرے تعلقات پر فخر ہے۔‎وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا  بھی اس موقع پر موجود تھے۔