ملتان ،19 نومبر (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام محکمے اپنے اہداف مقررہ وقت میں مکمل کریں۔
وہ بدھ کو ملتان کرکٹ کلب (MCC) گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے 88 ملین روپے کی لاگت سے جاری ایم سی سی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ سپورٹس گراؤنڈ میں 120 ملین روپے مالیت کا اپ گریڈیشن منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے ڈپٹی کمشنر کو سپورٹس کمپلیکس میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے دونوں سائٹس پر کام کی رفتار مزید بڑھانے اور معیاری تکمیل ہر صورت یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے تمام منصوبے وقت پر مکمل ہونا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔











