راولپنڈی،20نومبر (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں کو سراہا اور ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے اس کے پختہ عزم کی تعریف کی۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا تینوں مسلح افواج کے درمیان مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کے اہم کردار پر شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل نیول ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایک چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔











