وفاقی وزیرِ جام کمال خان کی زیر صدارت ملائیشیا کو گوشت برآمدات سے متعلق وزیراعظم کی جانب سے قائم کمیٹی کا اجلاس

14

اسلام آباد،21 نومبر(اے پی پی ): وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و تجارت ہارون اختر خان اور وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت ملائیشیا کو گوشت برآمدات سے متعلق وزیراعظم کی جانب سے قائم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری و نجی شعبے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں گوشت کی برآمدات سے متعلق موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مجموعی طور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ نجی شعبے کے ساتھ مشاورت کے بعد برآمدات بہتر بنانے کے لیے ایک ابتدائی بزنس ماڈل اور ڈرافٹ پلان تیار کیا گیا ہے۔

اجلاس میں برآمدی امکانات، پراسیسنگ اور کولڈ چین کے نظام میں بہتری لانے اور مختلف تجاویز پر بھی بات چیت ہوئی۔ کمیٹی نے آئندہ اقدامات کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرنے پر اتفاق کیا، جنہیں بعد میں وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا تاکہ گوشت برآمدات کے فروغ کے لیے جامع حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جا سکے۔