قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی لابر ہاؤس آمد، ڈاکٹر عقیل حسین لابر کے انتقال پر اظہار تعزیت

13

ملتان، 21 نومبر (اے پی پی ):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی  ملک دل احمد لابر کی رہائش گئے ، جہاں انہوں نے ملک دل احمد لابر  کے بیٹے اور ملک شکیل حسین لابر کے بھائی  سابق ایم ایس خواجہ فرید اسپتال ملتان ڈاکٹر عقیل حسین لابر کی فاتحہ خوانی کی اور ان کے  انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔  قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر عقیل حسین لابر مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر او استقامت کی دعا کی ۔ اس موقع  پر ممبر قومی اسمبلی علئ قاسم گیلانی ،مزرا عزیز اکبر بیگ ،ملک نسیم لابر، اے ڈی خان بلوچ ، ملک ناظم حسین لابر ، کاظم حسین لابر ، حاجی لیاقت علی بوسن ،نواب اصغر خان ، شوکت گوپانگ، شہاز وینس شریک موجود تھے۔