اسلام آباد، 24 نومبر (اے پی پی): صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔
صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور قومی دفاع کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔
صدر آصف علی زرداری نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔











