اسلام آباد، 26 نومبر ( اے پی پی): اے ٹی پی چیلنجر کپ پاکستان میں مردو کے ڈبلز راؤنڈ آف 16 مقابلوں میں پاکستان کے اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ نے ٹائموفے اور ایوان گریسکے کی جوڑی کو شکست دے کر کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
اے ٹی پی ورلڈ میں169 رینک پر موجود سویڈن کے الیاس یمر ٹاپ سیڈ نمبر ون جبکہ 213 رینک پر موجود برطانیہ کے جے کلارک بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔
چیمپیئن شپ میں رومانیہ، ترکی، یوکرین، امریکہ، جمہوریہ چیک، قازقستان، آسٹریلیا، اٹلی، بلغاریہ، آسٹریا، سویڈن، جارجیا، برطانیہ سوئٹزرلینڈ اور 10 پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مجموعی طور پر 25 بین الاقوامی کھلاڑی اس پروقار ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔











