تین سالہ بچی کے معدے سے ہیئر پن اینڈوسکوپی کے ذریعے بحفاظت نکال لی گئی

11

 

لاہور، 26 نومبر(اے پی پی): لاہور جنرل ہسپتال میں ایک حساس اور نادر طبی پروسیجر کے دوران  تین  سالہ بچی کے معدے سے ہیئر پن اینڈوسکوپی کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گئی، یہ پروسیجر ڈاکٹر حوریہ رحمان کی قیادت میں انجام دیا گیا، جبکہ اینستھیزیا ٹیم نے بچی کو محفوظ اینستھیزیا فراہم کیا۔ پروفیسر شاہد، پروفیسر فریاد اور ڈاکٹر حسن سلیمان نے پروسیجر کی نگرانی کی، اور پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے کامیاب پروسیجر پر ٹیم کو مبارکباد دی۔ پرنسپل نے کہا، “یہ کامیابی ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔” چونگی امرسدھو کی رہائشی بچی جنت کی والدہ نے بیٹی کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لیے دعائیں کیں۔ پروسیجر ہسپتال کی جانب سے مفت فراہم کیا گیا، اور بچی کی حالت مکمل طور پر تسلی بخش قرار دی گئی۔