وفاقی وزیر احسن اقبال کا نو تعمیر شدہ کارڈیک اسپتال گلگت کا دورہ

11

گلگت، 26 نومبر(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے نو تعمیر شدہ کارڈیک اسپتال گلگت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے وفاقی وزیر کو اسپتال کی تعمیر، دستیاب سہولیات، جدید مشینری اور آئندہ منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے اسپتال کو وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس اسپتال کے فعال ہونے سے دل کے مریضوں کو گھر کے قریب عالمی معیار کی سہولیات مل سکیں گی اور امراضِ قلب سے اموات میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسپتال کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے عملہ، وسائل اور آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔