گلگت، 26 نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے اور تعلیم کا مقصد صرف روزگار نہیں بلکہ اعلیٰ کردار کی تشکیل بھی ہے۔
آج قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محنت، لگن اور خدمتِ خلق ہی حقیقی کامیابی کی بنیاد ہیں، اور پیسہ زندگی کا واحد مقصد نہیں۔ انہوں نے اپنی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مستقل مزاجی کے ذریعے انسان بغیر وسائل کے بھی بلند مقام حاصل کر سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے معاشرے میں برداشت، مکالمے اور باہمی احترام کو فروغ دینے پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویژن 2025 کے تحت گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام عمل می











