معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ کی ملاقات

42

اسلام آباد، 27 نومبر ( اے پی پی): وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی، ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیا، نشریاتی میڈیا اور خطے میں رابطے کے بدلتے ہوئے رجحانات پر وسیع تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات فہد ہارون نے پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے تجربات پر روشنی ڈالی اور حکومت کی جدت کو فروغ دینے، آن لائن ذمہ دارانہ شمولیت کو یقینی بنانے، اور ایک جدید اور ہم آہنگ میڈیا ماحول کی حمایت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے شراکت دار ممالک کے ساتھ مکالمے کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔