بورے والا : کامرس کالج یوگا کلب کے زیرِ اہتمام جشنِ صحت فیسٹیول منعقد

26

بورے والا،02 دسمبر(اے پی پی ): کامرس کالج یوگا کلب کے زیرِ اہتمام سالانہ  جشنِ صحت فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد، خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

 فیسٹیول میں یوگا سیشن کے ساتھ ساتھ ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے گئے اور خوب ہلہ گلا کیا گیا معروف یوگی ریاض کھوکھر اور ذوالفقار بھولا نے یوگا کی مشقیں کروا کر شرکا کو جسمانی و ذہنی صحت کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔

 یوگیوں کا کہنا تھا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے معاشرہ زیادہ صحت مند بنے گا مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی صحت مند رہنے کے لئے یوگا اپنانا ہوگا تاکہ بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔