نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اپوزیشن کو کسی بھی قانون میں بہتری لانے کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھنے کی دعوت

17

اسلام آباد، 02دسمبر (اے پی پی ):نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپوزیشن کو کسی بھی قانون میں بہتری لانے کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حساس معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل میں بہتری کے لیے جے یو آئی (ف) کی طرف سے تجویز کردہ ترامیم کو حکومت نے کھلے دل سے قبول کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے اور کسی بھی قانون میں بہتری لانے کے لیے ان کی تجاویز کا خیر مقدم کرے گی۔